Tafseer-e-Mazhari - Ash-Shura : 46
وَ مَا كَانَ لَهُمْ مِّنْ اَوْلِیَآءَ یَنْصُرُوْنَهُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ سَبِیْلٍؕ
وَمَا كَانَ : ور نہ ہوں گے لَهُمْ : ان کے لیے مِّنْ اَوْلِيَآءَ : کوئی اولیاء۔ مددگار يَنْصُرُوْنَهُمْ : جو مدد کریں ان کی مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ : اللہ کے سوا وَمَنْ يُّضْلِلِ اللّٰهُ : اور جس کو بھٹکا دے اللہ فَمَا لَهٗ : تو نہیں اس کے لیے مِنْ سَبِيْلٍ : کوئی راستہ
اور خدا کے سوا ان کے کوئی دوست نہ ہوں گے کہ خدا کے سوا ان کو مدد دے سکیں۔ اور جس کو خدا گمراہ کرے اس کے لئے (ہدایت کا) کوئی رستہ نہیں
وما کان لھم من اولیاء ینصرونھم من دون اللہ ومن یضلل اللہ فما لہ من سبیل اور (وہاں) ان کے کوئی مددگار نہ ہوں گے کہ اللہ سے الگ ہو کر ان کی مدد کرسکیں اور جس کو اللہ گمراہ کر دے اس کیلئے (نجات کا) کوئی راستہ نہیں۔ یَنْصُرُوْنَھُمْ یعنی عذاب کو دفع کرسکیں۔ فَمَا لَہٗ مِنْ سَبِیْلٍ یعنی دنیا میں حق تک پہنچنے اور آخرت میں جنت تک رسائی کا کوئی راستہ نہیں ‘ اس کیلئے خیر کے سارے دروازے بند ہیں۔
Top