Tafseer-e-Mazhari - Az-Zukhruf : 50
فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُمُ الْعَذَابَ اِذَا هُمْ یَنْكُثُوْنَ
فَلَمَّا : پھر جب كَشَفْنَا : کھول دیا ہم نے عَنْهُمُ الْعَذَابَ : ان سے عذاب کو اِذَا هُمْ : تب وہ يَنْكُثُوْنَ : پھرجاتے تھے
سو جب ہم نے ان سے عذاب کو دور کردیا تو وہ عہد شکنی کرنے لگے
فلما کشف علیھم العذاب اذا ھم ینکثون پھر جونہی ہم نے ان سے عذاب دور کردیا ‘ تب ہی انہوں نے (اپنا) عہد توڑ دیا۔ یعنی حضرت موسیٰ کی دعا سے جب اللہ نے عذاب دور کردیا تو یکدم انہوں نے ایمان لانے کا وعدہ توڑ دیا اور کفر پر جمے رہے۔
Top