Tafseer-e-Mazhari - Al-Fath : 22
وَ لَوْ قٰتَلَكُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوَلَّوُا الْاَدْبَارَ ثُمَّ لَا یَجِدُوْنَ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیْرًا
وَلَوْ قٰتَلَكُمُ : اور اگر تم سے لڑتے الَّذِيْنَ : وہ جنہوں نے كَفَرُوْا : کفر کیا (کافر) لَوَلَّوُا : البتہ وہ پھیرتے الْاَدْبَارَ : پیٹھ (جمع) ثُمَّ لَا يَجِدُوْنَ : پھر وہ نہ پاتے وَلِيًّا : کوئی دوست وَّلَا نَصِيْرًا : اور نہ کوئی مددگار
اور اگر تم سے کافر لڑتے تو پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتے پھر کسی کو دوست نہ پاتے اور نہ مددگار
ولو قاتلکم الذیہ کفروا لولوا الادبار ثم لا یجدون ولیًا ولا نصیرًا اور اگر تم سے (یہ) کافر لڑتے تو ضرور پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتے ‘ پھر ان کو نہ کوئی یار ملتا اور نہ مددگار۔ وَلَوْ قَاتَلَکُمُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا یعنی کفار اہل مکہ اگر تم سے لڑتے اور صلح نہ کرتے تو پشت پھیر کر بھاگتے۔ ثُمَّ لاَ یَجِدُوْنَ الخ پھر ان کو نہ کوئی حامی ملتا کہ ان کی حمایت کرسکتا ‘ نہ مددگار کہ مدد کرتا۔
Top