Tafseer-e-Mazhari - Adh-Dhaariyat : 10
قُتِلَ الْخَرّٰصُوْنَۙ
قُتِلَ : مارے گئے الْخَرّٰصُوْنَ : اٹکل دوڑانے والے
اٹکل دوڑانے والے ہلاک ہوں
قتل الخراصون غارت ہوجائیں ‘ بےسند باتیں کرنے والے الخَرَّاصُوْنَ : بڑے جھوٹے۔ اس سے مراد ہیں وہ کافر جو رسول اللہ ﷺ اور قرآن کے متعلق مختلف اقوال کے قائل تھے۔ خرص کا معنی ہے بغیر کسی یقین بخش دلیل کے کسی بات کا گمان کرنا اور آنکڑا بنا لینا جو بات کسی یقینی صحیح دلیل پر مبنی ہو اس میں اختلاف کا تصوّر بھی نہیں ہوسکتا۔ قُتِلَ الْخَرَّاصُوْنَ : (بظاہر) بددُعا ہے (لیکن نیک دعا ہو یا بد دعا دونوں دعا کرنے والے کے عاجز ہونے پر دلالت کرتی ہیں اس لیے) اس جگہ بددعا سے مراد ہے لعنت (اپنے قرب یا اپنی رحمت سے دور کردینا) ۔
Top