Tafseer-e-Mazhari - Adh-Dhaariyat : 16
اٰخِذِیْنَ مَاۤ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُحْسِنِیْنَؕ
اٰخِذِيْنَ : لینے والے مَآ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ ۭ : جو دیا انہیں انکا رب اِنَّهُمْ كَانُوْا : بیشک وہ تھے قَبْلَ ذٰلِكَ : اس سے قبل مُحْسِنِيْنَ : نیکوکار
اور) جو جو (نعمتیں) ان کا پروردگار انہیں دیتا ہوگا ان کو لے رہے ہوں گے۔ بےشک وہ اس سے پہلے نیکیاں کرتے تھے
اخذین ما اتاھم ربھم انھم کانوا قبل ذلک محسین . اور ان کے رب نے جو (ثواب) ان کو عطا کیا ہوگا وہ اس کو (خوشی خوشی) لے رہے ہوں گے۔ وہ لوگ اس سے پہلے دنیا میں نیکو کار تھے۔ مَا اٰتٰھُمْ : یعنی جو (ثواب اور) خیر و عزت ان کا رب ان کو عطا فرمائے گا وہ اس کو خوشی کے ساتھ قبول کریں گے۔ مقصد یہ ہے کہ اللہ جو کچھ ان کو عطا فرمائے گا وہ اعلیٰ اور پسندیدہ ہوگا۔ قَبْلَ ذٰلِکَ : یعنی جنت میں داخل ہونے سے پہلے دنیا میں۔ مُحْسِنِیِْنَ : یعنی حضور خاطر اور خلوص قلب کے ساتھ اللہ کی عبادت کرتے تھے اور اس کی خوشنودی کے طلبگار تھے۔
Top