Tafseer-e-Mazhari - Adh-Dhaariyat : 27
فَقَرَّبَهٗۤ اِلَیْهِمْ قَالَ اَلَا تَاْكُلُوْنَ٘
فَقَرَّبَهٗٓ : پھر وہ سامنے رکھا اِلَيْهِمْ : ان کے قَالَ : کہا اَلَا تَاْكُلُوْنَ : کیا تم کھاتے نہیں
(اور کھانے کے لئے) ان کے آگے رکھ دیا۔ کہنے لگے کہ آپ تناول کیوں نہیں کرتے؟
فقربہ الیھم قال الا تاکلون . اور ان کے پاس رکھ کر کہنے لگے ‘ آپ کھاتے کیوں نہیں۔ بچھڑا مہمان کے سامنے لا کر رکھا اور فرمایا : کھاؤ لیکن انہوں نے کھانے کے لیے ہاتھ نہیں بڑھائے تو ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا : تم کھاتے کیوں نہیں ؟
Top