Tafseer-e-Mazhari - Adh-Dhaariyat : 31
قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ اَیُّهَا الْمُرْسَلُوْنَ
قَالَ : کہا فَمَا خَطْبُكُمْ : تو کیا قصہ ہے تمہارا اَيُّهَا الْمُرْسَلُوْنَ : اے فرشتو۔ بھیجے ہوؤں
ابراہیمؑ نے کہا کہ فرشتو! تمہارا مدعا کیا ہے؟
قال فما خطبکم ایھا المرسلون ابراہیم ( علیہ السلام) کہنے لگے : اے فرشتو ! (یہ تو بتاؤ) کہ تمہیں کیا بڑی مہم درپیش ہے ؟ فَمَا خَطْبُکُمْ : یعنی تمہارے آنے کی کیا وجہ ہے ‘ کس کام سے تم کو بھیجا ہے ؟
Top