Tafseer-e-Mazhari - Adh-Dhaariyat : 6
وَّ اِنَّ الدِّیْنَ لَوَاقِعٌؕ
وَّاِنَّ : اور بیشک الدِّيْنَ : جزا وسزا لَوَاقِعٌ : البتہ واقع ہونیوالی
اور انصاف (کا دن) ضرور واقع ہوگا
وان الدین لواقع . اور اعمال کا بدلہ ضرور ملنے والا ہے۔ جس چیز کا تم کو وعدہ سنایا جا رہا ہے یعنی وعدۂ قیامت سچا وعدہ ہے اور اعمال کی سزا و جزاء ضرور ہوگی۔ متعدد مختلف حیران کن تعجب آفریں چیزوں کی جو صانع مختار کے اقتدار کامل اور صنعت جمیل و محکم پر دلالت کر رہی ہیں قسم کھا کر اللہ نے قیامت کے واقع ہونے کی صراحت کی ‘ گویا ان چیزوں کی تخلیق و صنعت کو پیش کر کے قیامت پر قادر ہونے کو بدلیل ثابت کیا۔
Top