Tafseer-e-Mazhari - An-Najm : 2
مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَ مَا غَوٰىۚ
مَا ضَلَّ : نہیں بھٹکا صَاحِبُكُمْ : ساتھی تمہارا وَمَا غَوٰى : اور نہ وہ بہکا
کہ تمہارے رفیق (محمدﷺ) نہ رستہ بھولے ہیں نہ بھٹکے ہیں
ما ضل صاحبکم وما غوی . یہ تمہاے ساتھ رہنے والے نہ راہ سے بھٹکے ‘ نہ غلط رو ہوئے۔ ” صاحب “ سے رسول اللہ ﷺ مراد ہیں یعنی ہدایت کے راستے سے نہ بھٹکے اور نہ باطل کے راستہ پر چل کر کج راہ ہوئے۔ بعض علماء نے کہا : ضلالت (گمراہی) ہدایت کے مقابل اور غی (کج راہی) رُشد کے مقابل ہوتی ہے۔ یعنی رسول اللہ ﷺ ہدایت یافتہ ہیں (گمراہ نہیں) اور صاحب رشد ہیں (کج راہ نہیں) اے اہل قریش ! تمہارا خیال غلط ہے جو ان کو گمراہ اور کج رو سمجھتے ہو۔
Top