Tafseer-e-Mazhari - An-Najm : 52
وَ قَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا هُمْ اَظْلَمَ وَ اَطْغٰىؕ
وَقَوْمَ نُوْحٍ : اور قوم نوح کو مِّنْ قَبْلُ ۭ : اس سے قبل اِنَّهُمْ : بیشک وہ كَانُوْا : تھے وہ هُمْ اَظْلَمَ : وہ زیادہ ظالم وَاَطْغٰى : اور زیادہ سرکش
اور ان سے پہلے قوم نوحؑ کو بھی۔ کچھ شک نہیں کہ وہ لوگ بڑے ہی ظالم اور بڑے ہی سرکش تھے
و قوم نوح من قبل انھم کانوا ھم اظلم واطغی . اور ان سے پہلے قوم نوح کو (ہلاک کیا) بیشک وہ سب سے زیادہ ظالم اور شریر تھے۔ یعنی عاد وثمود سے پہلے قوم نوح کو ہلاک کردیا ‘ قوم نوح بڑی ظالم اور سرکش تھی۔ حضرت نوح نے ایک مدت دراز تک ان کو ایمان کی طرف بلایا لیکن انہوں نے نہ مانا۔ ہمیشہ نوح کو جھوٹا قرار دیتے رہے۔ حضرت نوح کو بار بار اتنا مارتے تھے کہ آپ بیہوش ہوجاتے تھے۔ اسی حالت میں چھوڑ کر چلے جاتے تھے۔
Top