Tafseer-e-Mazhari - An-Najm : 56
هٰذَا نَذِیْرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْاُوْلٰى
ھٰذَا نَذِيْرٌ : یہ ایک ڈراوا ہے مِّنَ النُّذُرِ الْاُوْلٰى : پہلے ڈراووں میں سے
یہ (محمدﷺ) بھی اگلے ڈر سنانے والوں میں سے ایک ڈر سنانے والے ہیں
ھذا نذیر من النذر اولٰی . یہ (یعنی محمد ﷺ یا قرآن) منجملہ پہلے آئی ہوئی تنبیہات میں سے ایک تنبیہ ہے۔ مِّنَ النُّذُرِ : یعنی انبیائے سابقین کی جنس میں سے ہیں اَ لْاُوْلٰی کو بصیغہ مؤنث ذکر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ النذر سے مراد جماعت ہے۔
Top