Tafseer-e-Mazhari - Ar-Rahmaan : 43
هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِیْ یُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُوْنَۘ
هٰذِهٖ : یہ ہے جَهَنَّمُ : وہ جہنم الَّتِيْ : وہ جو يُكَذِّبُ : جھٹلاتے تھے بِهَا : جس کو الْمُجْرِمُوْنَ : مجرم
یہی وہ جہنم ہے جسے گنہگار لوگ جھٹلاتے تھے
ھذہ جھنم التی یکذب بھا المجرموں . ” یہ ہے وہ جہنم جس کو منکر لوگ جھٹلاتے تھے۔ ھٰذِہٖ جَھَنَّمُ : یعنی ان سے کہا جائے گا کہ یہ جہنم ہے جس کو دنیا میں مشرک نہیں مانتے تھے ‘ اس کی تکذیب کرتے تھے۔
Top