Tafseer-e-Mazhari - Al-Hadid : 9
هُوَ الَّذِیْ یُنَزِّلُ عَلٰى عَبْدِهٖۤ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ لِّیُخْرِجَكُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ بِكُمْ لَرَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ
هُوَ الَّذِيْ : وہ اللہ وہ ذات ہے يُنَزِّلُ : جو اتارتا ہے عَلٰي عَبْدِهٖٓ : اپنے بندے پر اٰيٰتٍۢ بَيِّنٰتٍ : آیات روشن لِّيُخْرِجَكُمْ : تاکہ وہ نکالے تم کو مِّنَ الظُّلُمٰتِ : اندھیروں سے اِلَى النُّوْرِ ۭ : روشنی کی طرف وَاِنَّ اللّٰهَ : اور بیشک اللہ تعالیٰ بِكُمْ : ساتھ تمہارے لَرَءُوْفٌ : البتہ شفقت کرنے والا رَّحِيْمٌ : مہربان ہے
وہی تو ہے جو اپنے بندے پر واضح (المطالب) آیتیں نازل کرتا ہے تاکہ تم کو اندھیروں میں سے نکال کر روشنی میں لائے۔ بےشک خدا تم پر نہایت شفقت کرنے والا (اور) مہربان ہے
. ” وہ (اللہ) ایسا ہے کہ وہ اپنے (خاص) بندے پر کھلی ہوئی آیتیں نازل فرماتا ہے تاکہ تم کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جائے اور حقیقت یہ ہے کہ اللہ تم پر بڑا شفیق اور مہربان ہے۔ “ عَبْدِہٖ سے مراد ہیں رسول اللہ ﷺ ۔ آیات بینات۔ یعنی قرآن مجید یا کھلے ہوئے معجزات۔ لِّیُخْرِجَکُمْ : تاکہ وہ اللہ یا اس کا بندہ۔ الظُّلُمٰتِ : یعنی کفر و جہالت۔ النُّوْر : یعنی ایمان یا علم۔ لَرَءُ وْفٌ رَّحِیْمٌ : اللہ تم پر بڑا مہربان ہے کہ اس نے تم کو صرف عقلی دلائل پر نہیں چھوڑا بلکہ اپنا رسول تمہارے پاس بھیجا اور اپنی آیات نازل فرمائیں۔
Top