Tafseer-e-Mazhari - Al-Mulk : 24
قُلْ هُوَ الَّذِیْ ذَرَاَكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ
قُلْ : کہہ دیجئے هُوَ الَّذِيْ : وہ اللہ وہ ذات ہے ذَرَاَكُمْ : جس نے پھیلایا تم کو فِي الْاَرْضِ : زمین میں وَاِلَيْهِ تُحْشَرُوْنَ : اور اسی کی طرف تم سمیٹے جاؤ گے
کہہ دو کہ وہی ہے جس نے تم کو زمین میں پھیلایا اور اسی کے روبرو تم جمع کئے جاؤ گے
قل . یہ (لفظاً ) زائد اور (معنیً ) مفید تاکید ہے۔ ھو الذی ذراکم فی الارض . یہ جملہ ھُوَ الَّذِیْٓ اَنْشَاَکُمْ سے بدل ہے۔ والیہ تحشرون . اسی کے پاس تم کو جزا و سزا کیلئے لے جایا جائیگا۔ یہ جملہ ذراکم کے فاعل (یعنی اللہ) کا حال ہے۔
Top