Tafseer-e-Mazhari - Al-Qalam : 26
فَلَمَّا رَاَوْهَا قَالُوْۤا اِنَّا لَضَآلُّوْنَۙ
فَلَمَّا : تو جب رَاَوْهَا : انہوں نے دیکھا اس کو قَالُوْٓا : کہنے لگے اِنَّا لَضَآلُّوْنَ : بیشک ہم البتہ بھٹک گئے ہیں
جب باغ کو دیکھا تو (ویران) کہنے لگے کہ ہم رستہ بھول گئے ہیں
فلما راوھا قالوا انا لضالون . جب جا کر باغ کو سوختہ دیکھا تو بولے ہم راستہ بھٹک گئے ‘ یہ ہمارا باغ نہیں ہے یا یہ مطلب ہے کہ ہم نے خطا کی کہ مسکینوں کو روک دیا اور ان کا حصہ نہیں نکالا۔
Top