Tafseer-e-Mazhari - An-Naba : 13
وَّ جَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا۪ۙ
وَّجَعَلْنَا : اور بنایا ہم نے سِرَاجًا : سورج وَّهَّاجًا : روشن ہونے والا
اور (آفتاب کا) روشن چراغ بنایا
و جعلنا ساجا وھاجا . اور ہم نے روشن چراغ پیدا کیا یا جَعَلْنَا کا اوّل مفعول محذوف ہے یعنی سورج کو ہم نے روشن چراغ بنایا۔ وَھَّاجًا کا معنی ہے جگمگاتا۔ بھڑکتا ہوا۔ مقاتل نے کہا : وھج کا معنی ہے ایسی روشنی جس میں گرمی بھی ہو۔ اللہ نے سورج میں نور بھی پیدا کیا اور گرمی بھی۔
Top