Tafseer-e-Mazhari - Al-Anfaal : 3
الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَؕ
الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو يُقِيْمُوْنَ : قائم کرتے ہیں الصَّلٰوةَ : نماز وَمِمَّا : اور اس سے جو رَزَقْنٰهُمْ : ہم نے انہیں دیا يُنْفِقُوْنَ : وہ خرچ کرتے ہیں
(اور) وہ جو نماز پڑھتے ہیں اور جو مال ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے (نیک کاموں میں) خرچ کرتے ہیں
الذین یقیمون الصلوۃ ومما رزقنھم ینفقون : اور نماز کی پابندی کرتے ہیں اور ہم نے جو کچھ ان کو دیا ہے ‘ اس میں سے کچھ راہ خدا میں خرچ کرتے ہیں۔ اَلَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوۃَ یعنی نمازوں کو ان کے پورے حقوق کے ساتھ ادا کرتے ہیں اور اس طرح سیدھا کرتے ہیں جس طرح تیر سیدھے کئے جاتے ہیں (یعنی اقامۃ الصلٰوۃ تقویم القداح کے محاورہ سے ماخوذ ہے۔ تقویم القداح آگ پر سینک کر تیر کو سیدھا کرنا۔ اقامۃ الصلٰوۃ نماز کو سیدھا کرنا۔ مراد ہے پورے حقوق اندرونی و بیرونی کے ساتھ ادا کرنا) ینفقون یعنی اللہ کی راہ میں صرف کرتے ہیں۔ اولٰٓءِکَمذکورۂ بالا مؤمن جو تمام مکارم و محاسن کے حامل ہیں ‘ ان کے دلوں میں اخلاص ‘ اللہ کا خوف اور اللہ پر بھروسہ ہے اور اللہ کی یاد سے طبیعت کو اطمینان و سکون ہے اور نماز و خیرات کے فرائض اعضاء بدنی سے ادا کرتے ہیں اور مال کا ایثار کرتے ہیں ‘
Top