Tafseer-e-Mazhari - At-Tawba : 56
وَ یَحْلِفُوْنَ بِاللّٰهِ اِنَّهُمْ لَمِنْكُمْ١ؕ وَ مَا هُمْ مِّنْكُمْ وَ لٰكِنَّهُمْ قَوْمٌ یَّفْرَقُوْنَ
وَيَحْلِفُوْنَ : اور قسمیں کھاتے ہیں بِاللّٰهِ : اللہ کی اِنَّهُمْ : بیشک وہ لَمِنْكُمْ : البتہ تم میں سے وَمَا : حالانکہ نہیں هُمْ : وہ مِّنْكُمْ : تم میں سے وَلٰكِنَّهُمْ : اور لیکن وہ قَوْمٌ : لوگ يَّفْرَقُوْنَ : ڈرتے ہیں
اور خدا کی قسمیں کھاتے ہیں کہ وہ تم ہی میں سے ہیں حالانکہ ہو تم میں سے نہیں ہیں۔ اصل یہ ہے کہ یہ ڈرپوک لوگ ہیں
ویحلفون باللہ انھم لمنکم وما ھم منکم اور یہ (منافق) اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ وہ تم میں کے ہیں حالانکہ (واقع میں کافر ہونے کی وجہ سے) وہ تم میں کے نہیں ہیں۔ تم میں کے ہیں ‘ یعنی (مخلص) مسلمانوں میں سے ہیں۔ ولکنھم قوم یفرقون۔ لیکن وہ (تم سے) ڈرنے والے لوگ ہیں۔ اس بات سے ڈرتے ہیں کہ (اگر ان کا کفر ظاہر ہوجائے گا تو) تم ان کے ساتھ وہی سلوک کرو گے جو مشرکوں سے کرتے ہو۔
Top