بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Mazhar-ul-Quran - At-Takaathur : 1
اَلْهٰىكُمُ التَّكَاثُرُۙ
اَلْهٰىكُمُ : تمہیں غفلت میں رکھا التَّكَاثُرُ : کثرت کی خواہش
اے لوگو)1، تمہیں مال کی زیادہ طلبی نے تم کو (آخرت سے ) غافل رکھا
صبر اور نیک کام پر قائم رہنے کا ذکر۔ (ف 1) صحبت ، بدن وقت پر غذا کاملنا، ٹھنڈے پانی کاملنا، اس طرح سب چیزوں جن پر آدمی کی زندگی کی مدار ہے یہ سب اللہ تعالیٰ کی نعمتیں ہیں جو لوگ اللہ کی ان نعمتوں کو کام میں لاتے ہیں اور اطاعت الٰہی سے غافل ہیں اور رات دن زیادتی مال اور اولاد حرص وہوس میں ان لوگوں کی زندگی کٹتی ہے اس ساری سورت میں اللہ تعالیٰ نے ایسے لوگوں کو متنبہ فرمایا ہے کہ آدمی کے پیچھے موت ایسے لگی ہوئی ہے کہ مرتے دم تک بھی آدمی مال اور اولاد کی ہوس میں لگا رہے تو بھی دنیا اور دنیا میں جو کچھ ہے سب چھوڑ جانے کی چیزیں ہیں جو لوگ ان چھوڑ جانے کی چیزوں میں اس طرح مصروف ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور اللہ کی نعمتوں کی شکرگزاری سے غفلت کریں گے قیامت کے دن ایسے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کے کام میں لانے کی جواب دہی مشکل ہوجائے گی۔ حدیث شریف میں ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا مردے کے ساتھ تین ہوتے ہیں دولوٹ آتے ہیں ۔ ایک اس کے ساتھ رہ جاتا ہے یعنی ایک مال۔ دوسرا اس کے اہل و اقارب۔ اور ایک اس کا عمل۔ عمل اس کے ساتھ رہ جاتا ہے باقی دونوں واپس ہوجاتے ہیں (بخاری )
Top