Mazhar-ul-Quran - Ibrahim : 18
مَثَلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْ اَعْمَالُهُمْ كَرَمَادِ اِ۟شْتَدَّتْ بِهِ الرِّیْحُ فِیْ یَوْمٍ عَاصِفٍ١ؕ لَا یَقْدِرُوْنَ مِمَّا كَسَبُوْا عَلٰى شَیْءٍ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الضَّلٰلُ الْبَعِیْدُ
مَثَلُ : مثال الَّذِيْنَ : وہ لوگ كَفَرُوْا : جو منکر ہوئے بِرَبِّهِمْ : اپنے رب کے اَعْمَالُهُمْ : ان کے عمل كَرَمَادِ : راکھ کی طرح اشْتَدَّتْ : زور کی چلی بِهِ : اس پر الرِّيْحُ : ہوا فِيْ : میں يَوْمٍ : دن عَاصِفٍ : آندھی والا لَا يَقْدِرُوْنَ : انہیں قدرت نہ ہوگی مِمَّا : اس سے جو كَسَبُوْا : انہوں نے کمایا عَلٰي شَيْءٍ : کسی چیز پر ذٰلِكَ : یہ هُوَ : وہ الضَّلٰلُ : گمراہی الْبَعِيْدُ : دور
جو لوگ اپنے پروردگار سے منکر ہوئے ان کا حال باعتبار عمل کے ایسا ہے جیسے راکھ کہ جس کو تیز آندھی کے دن ہوا تیزی کے ساتھ اڑا لے جائے، ان لوگوں نے جو کچھ (دنیا میں) کمایا تھا اس میں سے کچھ بھی ان کے ہاتھ نہ لگا، یہی ہے دور کی گمراہی
کافروں کے نیک عمل کام نہیں آئیں گے۔ اس آیت میں کفار کے اعمال کی مثال بیان کی گئی ہے کہ کفار جو نیکی کرتے تھے اس کا ثواب بھی ان کو کچھ نہ ملے گا۔ برے عمل کی سزا جو کچھ جو ہوگی وہ تو ہوگی مگر ان کے نیک عمل جیسے صدقہ دینا، صلہ رحمی کرنا، محتاجوں کی حالت برلانا، وغیرہ ان کی بھی ایسی مثال قیامت کے دن ہوجاوے گی جیسے آندھی میں کوئی راکھ کو اڑنے سے بچا نہیں سکتا۔ اسی طرح قیامت کے دن کافروں کو نیک عملوں سے کوئی فائدہ نہ ہوگا۔ کیونکہ یہ لوگ اکیلے خدا پر ایمان نہیں لائے تھے، بتوں کو خدا کا شریک کرتے تھے۔ اس لیے ان کی یہ سب نیکیاں بھی برباد ہوجاویں گی اور ان کا یہ خیال کہ اس کا اجر ملے گا بہت بڑی گمراہی ٹھہرے گی۔
Top