Mazhar-ul-Quran - Al-Hijr : 24
وَ لَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِیْنَ مِنْكُمْ وَ لَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَاْخِرِیْنَ
وَلَقَدْ عَلِمْنَا : اور تحقیق ہمیں معلوم ہیں الْمُسْتَقْدِمِيْنَ : آگے گزرنے والے مِنْكُمْ : تم میں سے وَلَقَدْ عَلِمْنَا : اور تحقیق ہمیں معلوم ہیں الْمُسْتَاْخِرِيْنَ : پیچھے رہ جانے والے
اور بیشک ہمیں معلوم ہیں جو تم میں سے آگے بڑھے اور بیشک ہمیں معلوم ہیں جو تم سے پیچھے رہے
ثواب نیتوں پر شان نزول : حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ آنحضرت ﷺ نے جماعت نماز کی صف اول کے فضائل بیان فرمائے تو صحابہ صف اول حاصل کرنے میں نہایت کوشاں ہوئے اور ان کا اثدہام ہونے لگا۔ اور جن حضرات کے مکان مسجد شریف سے دور تھے وہ اپنے مکان بیچ کر قریب مکان خریدنے پر آمادہ ہوگئے تاکہ صف اول میں جگہ ملنے سے محروم نہ ہوں۔ اس پر یہ آیت نازل فرمائی اور انہیں تسلی دی گئی کہ ثواب نیتوں پر ہے اور اللہ اگلوں کو بھی جانتا ہے اور جو عذر سے پیچھے رہ گئے ہیں ان کو بھی جانتا ہے۔
Top