Mazhar-ul-Quran - Al-Hijr : 86
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ
اِنَّ : بیشک رَبَّكَ : تمہارا رب هُوَ : وہ الْخَلّٰقُ : پیدا کرنے والا الْعَلِيْمُ : جاننے والا
بیشک تمہارا رب جو ہے وہی پیدا کرنے والا جاننے والا ہے
اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ بات بیان فرمائی ہے کہ قیامت ضرور قائم ہونے والی ہے۔ خدا ہر شے کا پیدا کرنے والا ہے اس کو قیامت کے قائم کرنے پر کامل قدرت ہے کیونکہ وہ کسی چیز کے پیدا کرنے سے نہ پہلی دفعہ عاجز تھا نہ دوسری دفعہ عاجز ہے۔ اس کا علم بہت وسیع ہے دنیا میں کوئی چیز اس سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔
Top