Mazhar-ul-Quran - An-Nahl : 100
اِنَّمَا سُلْطٰنُهٗ عَلَى الَّذِیْنَ یَتَوَلَّوْنَهٗ وَ الَّذِیْنَ هُمْ بِهٖ مُشْرِكُوْنَ۠   ۧ
اِنَّمَا : اس کے سوا نہیں سُلْطٰنُهٗ : اس کا زور عَلَي : پر الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو يَتَوَلَّوْنَهٗ : اس کو دوست بناتے ہیں وَالَّذِيْنَ : اور وہ لوگ جو هُمْ : وہ بِهٖ : اس (اللہ) کے ساتھ مُشْرِكُوْنَ : شریک ٹھہراتے ہیں
بس اس کا قابو ان ہی لوگوں پر چلتا ہے کہ جو اس سے دوستی کرتے ہیں اور اسے شریک ٹھہراتے ہیں
یہاں فرمایا کہ جن لوگوں نے شیطان کو اپنا رفیق ٹھہرا لیا ہے اور ہر ایک کام میں اس کو شریک ٹھہراتے ہیں انہیں پر شیطان کا زور بھی چلتا ہے اور وہ انہیں کے دل میں وسوسہ ڈال ڈال کر گمراہ کرتا رہتا ہے۔
Top