Mazhar-ul-Quran - An-Nahl : 114
فَكُلُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ حَلٰلًا طَیِّبًا١۪ وَّ اشْكُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ اِیَّاهُ تَعْبُدُوْنَ
فَكُلُوْا : پس تم کھاؤ مِمَّا : اس سے جو رَزَقَكُمُ اللّٰهُ : تمہیں دیا اللہ نے حَلٰلًا : حلال طَيِّبًا : پاک وَّاشْكُرُوْا : اور شکر کرو نِعْمَتَ : نعمت اللّٰهِ : اللہ اِنْ : اگر كُنْتُمْ : تم ہو اِيَّاهُ : صرف اس کی تَعْبُدُوْنَ : تم عبادت کرتے ہو
پس جو اللہ نے تجھ کو حلال پاکیزہ روزی دی، اس میں سے کھاؤ پیو اور اللہ کی نعمت کا شکر کرو اگر تم اسی کی عبادت کرتے ہو
مومن بندوں کی شکر گزاری اس آیت میں مسلمانوں سے خطاب ہے کہ کافروں کو تو ہم نے قحط میں مبتلا کیا اور پھر اپنے رسول کا دست نگر بنایا۔ اب تمہارے ساتھ یہ سلوک کرتے ہیں کہ تم کو رزق پاکیزہ اور حلال عنایت فرماتے ہیں۔ تم کو چاہیے کہ خوب مزے سے کھاؤ اور تم اللہ کا شکر ادا کرو اگر تم اس کے خالص بندے ہو اور اس کی عبادت کرتے ہو اس کے سوا دوسرے کو نہیں پوجتے۔
Top