Mazhar-ul-Quran - An-Nahl : 115
اِنَّمَا حَرَّمَ عَلَیْكُمُ الْمَیْتَةَ وَ الدَّمَ وَ لَحْمَ الْخِنْزِیْرِ وَ مَاۤ اُهِلَّ لِغَیْرِ اللّٰهِ بِهٖ١ۚ فَمَنِ اضْطُرَّ غَیْرَ بَاغٍ وَّ لَا عَادٍ فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ
اِنَّمَا : اس کے سوا نہیں حَرَّمَ : حرام کیا عَلَيْكُمُ : تم پر الْمَيْتَةَ : مردار وَالدَّمَ : اور خون وَلَحْمَ : اور گوشت الْخِنْزِيْرِ : خنزیر وَمَآ : اور جس اُهِلَّ : پکارا جائے لِغَيْرِ اللّٰهِ : اللہ کے علاوہ بِهٖ : اس پر فَمَنِ : پس جو اضْطُرَّ : لاچار ہوا غَيْرَ بَاغٍ : نہ سرکشی کرنیوالا وَّ : اور لَا عَادٍ : نہ حد سے بڑھنے والا فَاِنَّ اللّٰهَ : تو بیشک اللہ غَفُوْرٌ : بخشنے والا رَّحِيْمٌ : نہایت مہربان
تم پر تو یہی حرام کیا گیا ہے مردار اور خون اور سور کا گوشت اور وہ جس کے ذبح کرتے وقت غیر اللہ کا نام پکارا گیا پھر جو کوئی لاچار ہو نہ خواہش کرتا اور نہ حد (ضرورت) سے گزرنے والا ہو (اور وہ جان بچانے کے لئے کچھ کھالے تو بیشک اللہ بخشنے والا رحمت والا ہے
حلال و حرام جانوروں کا ذکر پھر فرمایا کہ ایسا نہ کرو کہ خدا کی حلال کی ہوئی چیزیں حرام اور حرام کو حلال بنا لو، جس طرح مشرکوں کا قاعدہ ہے جس کی تفصیل سورة انعام میں گزر چکی ہے۔ پھر فرمایا کہ خدا نے تم پر چند چیزیں حرام کی ہیں۔ اور باقی اشیاء تم پر حلال وطیب ہیں اپنی قوت بازو سے حاصل کرو اور کھاؤ۔ جو چیزیں خدائے تعالیٰ نے حرام ٹھہرائی ہیں وہ یہ ہیں۔ (1) مردار۔ (2) خون سور کا گوشت اور۔ (3) وہ جانور جس پر ذبح کرتے وقت غیر اللہ کا نام لیا گیا ہو، حرام ہے۔ مگر وقت ضرورت کے اگر اس وقت جب جان پر آن بنے اور سوائے ان حرام اشیاء کے اور کوئی چیز کھانے کی میسر نہ آتی ہو تو بقدر جان بچانے کے کھا لینا جائز ہے اور خداوند کریم تمہیں اس پر نہیں پکڑے گا۔ وہ بڑا غفور ورحیم ہے کہ اس نے جان بچانے کے وقت حرام چیزوں کو تم پر حلال کردیا۔
Top