Mazhar-ul-Quran - An-Nahl : 17
اَفَمَنْ یَّخْلُقُ كَمَنْ لَّا یَخْلُقُ١ؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ
اَفَمَنْ : کیا۔ پس جو يَّخْلُقُ : پیدا کرے كَمَنْ : اس جیسا جو لَّا يَخْلُقُ : پیدا نہیں کرتا اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ : کیا۔ پس تم غور نہیں کرتے
پس کیا وہ جو ایسی چیزیں پیدا کرے مثل اس کے ہے جو نہ پیدا کرے تو کیا تم نصیحت نہیں مانتے
مشرکین کو تنبیہ اس آیت میں ارشاد ہوتا ہے کہ جس نے ساری چیزیں پیدا کی ہیں تھوڑا سا غور کر کے دیکھو کہ تمہارے خدا نے تم پر کیا کیا احسان کئے۔ اور کیسی کیسی نعمتیں تم کو دیں۔ کیا تم ان کا شمار کرسکتے ہو اور اس کا شکر ادا کرسکتے ہو، ہرگز نہیں گن سکتے۔ اگر وہ اپنی ہر نعمت کے مقابل میں تم سے شکر چاہے تو بلکل بجا ہے اور تم سے کوتاہی ہونے پر تمہیں سزا کا مستحق ٹھہرا سکتا ہے، مگر اس نے ان باتوں سے درگزر کی، تم پر مہربانی کی ہر نعمت پر تم سے شکر کا طلب گار نہیں ہے، ایک تھوڑا سا شکریہ ادا کرنے کو کہتا ہے کہ تم اس کی عبادت چھوڑ کر عاجز وبے اختیار بتوں کی پرستش نہ کرو یا انہیں عبادت میں اس کا شریک نہ ٹھہراؤ وہ تمہارے قصور کو معاف کرنے والا مہربان ہے۔
Top