Mazhar-ul-Quran - An-Nahl : 44
بِالْبَیِّنٰتِ وَ الزُّبُرِ١ؕ وَ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الذِّكْرَ لِتُبَیِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ اِلَیْهِمْ وَ لَعَلَّهُمْ یَتَفَكَّرُوْنَ
بِالْبَيِّنٰتِ : نشانیوں کے ساتھ وَالزُّبُرِ : اور کتابیں وَاَنْزَلْنَآ : اور ہم نے نازل کی اِلَيْكَ : تمہاری طرف الذِّكْرَ : یاد داشت (کتاب) لِتُبَيِّنَ : تاکہ واضح کردو لِلنَّاسِ : لوگوں کے لیے مَا نُزِّلَ : جو نازل کیا گیا اِلَيْهِمْ : ان کی طرف وَلَعَلَّهُمْ : اور تاکہ وہ يَتَفَكَّرُوْنَ : وہ غور وفکر کریں
(ان پیغمبروں کو) روشن دلیلوں اور کتابوں کے ساتھ (بھییجا تھا) اور اے محبوب ! ﷺ) ہم نے اتاری تمہاری طرف یہ یادگار (یعنی قرآن) بھیجا کہ تم لوگوں سے بیان کر دو جو شریعت ان کی طرف اتاری گئی اور تاکہ وہ دھیان کریں
اس آیت میں اللہ پاک نے پہلے رسولوں کے متعلق فرمایا کہ ان کو معجزے اور کتابیں دے کر بھیجا تھا اور آنحضرت ﷺ کو خطاب کر کے فرمایا کہ ہم تہماری طرف بھی کتاب اتارتے ہیں تم اسے کھول کر انہیں سمجاؤ شاید یہ لوگ کچھ فکر کریں اور گمراہی سے نکل کر راہ حق کی طرف آنے کی کوشش کریں۔
Top