Mazhar-ul-Quran - An-Nahl : 63
تَاللّٰهِ لَقَدْ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰۤى اُمَمٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَزَیَّنَ لَهُمُ الشَّیْطٰنُ اَعْمَالَهُمْ فَهُوَ وَلِیُّهُمُ الْیَوْمَ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ
تَاللّٰهِ : اللہ کی قسم لَقَدْ اَرْسَلْنَآ : تحقیق ہم نے بھیجے اِلٰٓى : طرف اُمَمٍ : امتیں مِّنْ قَبْلِكَ : تم سے پہلے فَزَيَّنَ : پھر اچھا کردکھایا لَهُمُ : ان کے لیے الشَّيْطٰنُ : شیطان اَعْمَالَهُمْ : ان کے اعمال فَهُوَ : پس وہ وَلِيُّهُمُ : ان کا رفیق الْيَوْمَ : آج وَلَهُمْ : اور ان کے لیے عَذَابٌ اَلِيْمٌ : عذاب دردناک
اللہ کی قسم ! بیشک ہم نے تم سے پہلے کتنی امتوں کی طرف رسول بھیجے تو شیطان نے ان کے اعمال بد ان کی آنکھوں میں اچھے کر دکھائے تو آج ان کا وہی رفیق ہے (دنیا میں) اور ان کے واسطے عذاب درد دینے والا ہے
آنحضرت ﷺ کو تسلی : اللہ پاک نے اپنی ذات مقدس کی قسم کھا کر آنحضرت ﷺ کو تسلی دینے کو یہ آیتیں نازل فرمائیں اور فرمایا کہ تم ان مشرکون کی باتون سے تنگ دل نہ ہو، ہم نے تم سے پہلے پہلی امتوں میں بھی رسول بھییجے ہیں جنہیں ان لوگوں نے اسی طرح جھٹلایا ہے جس طرح کفار مکہ تم کو جھٹلاتے ہیں۔ اور شیطان نے ان کے کاموں کو ایسی زیب وزینت دی کہ وہ لوگ شیطان کے وسوسہ سے گمراہی میں پڑے رہے۔ اپنی عقل وسمجھ سے انہوں نے کچھ کام نہیں لیا اسی واسطے آخرت میں بھی اسی کے ساتھ بہت سخت عذاب کے سزاوار ہوں گے۔
Top