Mazhar-ul-Quran - An-Nahl : 88
اَلَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ زِدْنٰهُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ بِمَا كَانُوْا یُفْسِدُوْنَ
اَلَّذِيْنَ : وہ لوگ جو كَفَرُوْا : انہوں نے کفر کیا وَصَدُّوْا : اور روکا عَنْ : سے سَبِيْلِ : راہ اللّٰهِ : اللہ زِدْنٰهُمْ : ہم بڑھا دیں گے انہیں عَذَابًا : عذاب فَوْقَ : پر الْعَذَابِ : عذاب بِمَا : کیونکہ كَانُوْا يُفْسِدُوْنَ : وہ فساد کرتے تھے
جس لوگ کفر کرتے تھے اور اللہ کی راہ سے لوگوں کو روکتے تھے ہم ان کو عذاب پر عذاب زیادہ دیں گے اس سبب کہ وہ فساد کرتے تھے
نیکی سے روکنے کی سزا : اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ جو کوئی برا کام کرے گا اس کو جو سزا اس برے کام کی مقرر ہے وہ تو ملے ہی گی اور جو برا کام کر کے دوسرے کسی کو نیک کام سے باز رکھے گا، اس باز رہنے والے کو جو سزا ہوگی اسی قدر اس باز رکھنے والے کو زیادہ سزا ملے گی۔ یعنی دوگنی سزا ہوگی۔
Top