Mazhar-ul-Quran - An-Nahl : 98
فَاِذَا قَرَاْتَ الْقُرْاٰنَ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
فَاِذَا : پس جب قَرَاْتَ : تم پڑھو الْقُرْاٰنَ : قرآن فَاسْتَعِذْ : تو پناہ لو بِاللّٰهِ : اللہ کی مِنَ : سے الشَّيْطٰنِ : شیطان الرَّجِيْمِ : مردود
پس جب تم قرآں پڑھو تو شیطان مردود کے شر سے اللہ کی پناہ مانگو
قرآن شریف پڑھنے سے پہلے شیطان سے پناہ مانگنے کا حکم اس آیت میں اللہ پاک نے یہ حکم فرمایا کہ قرآن شریف کی تلاوت شروع کرتے وقت اعوذ باللہ من اشیطٰن الرجیم پڑھو یہ مستحب ہے۔
Top