Mazhar-ul-Quran - Al-Anfaal : 51
وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ مُوْسٰۤى١٘ اِنَّهٗ كَانَ مُخْلَصًا وَّ كَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّا
وَاذْكُرْ : اور یاد کرو فِي الْكِتٰبِ : کتاب میں مُوْسٰٓى : موسیٰ اِنَّهٗ : بیشک وہ كَانَ : تھا مُخْلَصًا : برگزیدہ وَّكَانَ : اور تھا رَسُوْلًا : رسول نَّبِيًّا : نبی
اور کتاب میں موسیٰ کو یاد کرو بیشک وہ (اللہ کا) چنا ہوا (بندہ) تھا اور وہ بھیجا ہوا نبی تھا
حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا ذکر اور نبی اور رسول میں فرق ارشاد ہوتا ہے کہ کتاب میں موسیٰ (علیہ السلام) کا ذکر کرو، موسیٰ (علیہ السلام) اللہ کے برگزیدہ تھے۔ موسیٰ (علیہ السلام) اللہ کے برگزیدہ تھے۔ موسیٰ (علیہ السلام) نبی بھی تھے، اور رسول بھی۔ رسول اس کو کہتے ہیں جو صاحب کتاب اور صاحب شریعت ہو، اور نبی اس کو کہتے ہیں جو پیغمبر کی کتاب اور شریعت کا پابند ہو، اور موسیٰ (علیہ السلام) ایسے برگزیدہ ہیں کہ ہم نے ان کو طور کے دائیں طرف پکارا تھا، اور راز کہنے کے لئے ان کو قریب کیا تھا۔ اور شرف ان کو یہ عطا ہوا تھا کہ ہم نے اپنی رحمت سے ان کی مدد کے لئے ان کے بھائی ہارون کو نبوت دے کر متعین کیا۔ تمام قصہ ورہ طٰہ (پارہ 16) میں تفصیل سے آوے گا۔
Top