Mazhar-ul-Quran - Al-Hajj : 17
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ الَّذِیْنَ هَادُوْا وَ الصّٰبِئِیْنَ وَ النَّصٰرٰى وَ الْمَجُوْسَ وَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْۤا١ۖۗ اِنَّ اللّٰهَ یَفْصِلُ بَیْنَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌ
اِنَّ : بیشک الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : جو لوگ ایمان لائے وَالَّذِيْنَ : اور جو هَادُوْا : یہودی ہوئے وَ : اور الصّٰبِئِيْنَ : صابی (ستارہ پرست) وَالنَّصٰرٰي : اور نصاریٰ (مسیحی) وَالْمَجُوْسَ : اور آتش پرست وَالَّذِيْنَ اَشْرَكُوْٓا : اور وہ جنہوں نے شرک کیا (مشرک) اِنَّ : بیشک اللّٰهَ : اللہ يَفْصِلُ : فیصلہ کردے گا بَيْنَهُمْ : ان کے درمیان يَوْمَ الْقِيٰمَةِ : روز قیامت اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ عَلٰي : پر كُلِّ شَيْءٍ : ہر شے شَهِيْدٌ : مطلع
بیشک (ف 1) مسلمان اور یہودی اور ستارہ پرست اور عیسائی اور آتش پرست اور مشرک ، بیشک اللہ ان سب کے درمیان قیامت کے دن فیصلہ کرے گا (یعنی مسلمانوں کو جنت عطا فرمائے گا اور کفار کو دوزخ) اللہ ہر چیز سے واقف ہے
(ف 1) اس آیت میں فرمایا کہ دنیا میں چھ فریق ہیں۔ (1) اول اہل اسلام (2) پھر یہودی اور (3) ستارہ پرست اور (4) عیسائی اور (5) آتش پرست اور (6) مشرک۔ ان میں سے ہر ایک اپنے تئیں ہدایت پر کہتا ہے کہ مگر درحقیقت ہدایت پر وہی ہے جس کو خدا نے ہدایت دی ، یعنی اہل اسلام ۔ بیشک اللہ تعالیٰ ان سب کے درمیان قیامت کے دن فیصلہ چکادے گا اور ان کے اعمال کی حقیقت ظاہر ہوجائے گی بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر واقف ہے۔
Top