Mazhar-ul-Quran - Ash-Shu'araa : 204
اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ
اَفَبِعَذَابِنَا : کیا پس ہمارے عذاب کو يَسْتَعْجِلُوْنَ : وہ جلدی چاہتے ہیں
تو کیا2 وہ ہمارے عذاب کی جلدی کرتے ہیں۔
(ف 2) آگے فرمایا، کیا ہمارے عذاب کے نازل ہونے کی جلدی کرتے ہیں کبھی کہتے ہیں کہ اگر سچے ہو تو جس عذاب سے ہم کو ڈراتے ہو اس عذاب کو ہم پر نازل کرادو کبھی کہتے ہیں کہ ہم پر پتھر برسا دے ، اے مخاطب بھلادیکھو تو سہی اگر ہم ان کو چند سال تک عیش میں رہنے دیں پھر جس عذاب کا ان کو خوف دلایاجاتا ہے وہ ان کے سر پر آجائے تو ان کا وہ عیش ان کے کچھ کام نہ آئے گا۔
Top