Mazhar-ul-Quran - Al-Qasas : 2
تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِ
تِلْكَ : یہ اٰيٰتُ : آیتیں الْكِتٰبِ الْمُبِيْنِ : واضح کتاب
یہ1 آیتیں (جو تم پر اے محبوب وحی کی جاتی ہیں) روشن کتاب (یعنی قرآن) کی ہیں۔
فرعون کا واقعہ۔ (ف 1) ان آیتوں میں موسیٰ اور فرعون کا قصہ بیان فرمایا کہ فرعون نے خدا ہونے کا دعوی کیا تھا فرعون نے مصر کے رہنے والوں کے کئی گروہ کرڈالے تھے ان میں سے ایک گروہ بنی اسرائیل کو ہر طرح سے کمزور اور ضعیف کررہا تھا اور ان سے ذلیل کام لیتا تھا بنی اسرائیل اپنے زمانہ کے لوگوں میں عزت دار تھے فرعون نے ان کو طرح طرح کی تکلیفیں دیں یہیاں تک کہ فرعون ان کے لڑکوں کو ذبح کرادیتا تھ اور لڑکیوں کو چھوڑ دیتا تھا یہاں تک کہ ننانوے ہزار معصوم بچوں کو ذبح کرادیا، اور جو لڑکی پیدا ہوتی تھی اس کو خدمت کے لیے چھوڑ دیتا تھا اور یہ اس لیے کرتا تھا کہ کسی نجومی نے اس کو خبر دی تھی کہ بنی اسرائیل میں ایک لڑکا پیدا ہونے والا ہے جو تیرے ملک کو چھین لے گا اور تیری بادشاہت کے زوال کا موجب ہوگا بیشک وہ بڑافسادی تھا کہ اس نے اس قدر معصوم جانیں ناحق تلف کیں اور اس خدا سے خوف نہیں کیا جس نے ان جانوں کو پیدا کیا۔
Top