Mazhar-ul-Quran - Al-Qasas : 29
فَلَمَّا قَضٰى مُوْسَى الْاَجَلَ وَ سَارَ بِاَهْلِهٖۤ اٰنَسَ مِنْ جَانِبِ الطُّوْرِ نَارًا١ۚ قَالَ لِاَهْلِهِ امْكُثُوْۤا اِنِّیْۤ اٰنَسْتُ نَارًا لَّعَلِّیْۤ اٰتِیْكُمْ مِّنْهَا بِخَبَرٍ اَوْ جَذْوَةٍ مِّنَ النَّارِ لَعَلَّكُمْ تَصْطَلُوْنَ
فَلَمَّا : پھر جب قَضٰى : پوری کردی مُوْسَى : موسیٰ الْاَجَلَ : مدت وَسَارَ : اور چلا وہ بِاَهْلِهٖٓ : ساتھ اپنے گھروالی اٰنَسَ : اس نے دیکھی مِنْ : سے جَانِبِ : طرف الطُّوْرِ : کوہ طور نَارًا : ایک آگ قَالَ : اس نے کہا لِاَهْلِهِ : اپنے گھر والوں سے امْكُثُوْٓا : تم ٹھہرو اِنِّىْٓ اٰنَسْتُ : بیشک میں نے دیکھی نَارًا : آگ لَّعَلِّيْٓ : شاید میں اٰتِيْكُمْ : میں لاؤں تمہارے لیے مِّنْهَا : اس سے بِخَبَرٍ : کوئی خبر اَوْ جَذْوَةٍ : یا چنگاری مِّنَ النَّارِ : آگ سے لَعَلَّكُمْ : تاکہ تم تَصْطَلُوْنَ : آگ تاپو
پھر1 جب موسیٰ نے اپنی میعاد پوری کردی اور اپنی بی بی کو لے کر روانہ ہوئے تو (رستہ میں کوہ ) طور کی طرف ایک آگ دیکھی، اپنی بی بی سے کہا : تم ٹھہرو، بیشک میں نے ایک آگ دیکھی ہے شاید میں تمہارے پاس وہاں سے (رستہ کی) کچھ خبر لاؤں یا کوئی آگ کی چنگاری لے کر آؤں تاکہ تم تاپو۔
(ف 1) جب حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے دس برس کی مدت کو پورا کیا تو حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کو مصر کے جانے کا اور اپنے بھائی اور اپنی ماں سے ملنے کا شوق ہوا، اور حضرت شعیب (علیہ السلام) سے رخصت ہوئے ان کے ساتھ ان کی بیوی اور بکریاں تھیں جو حضرت شعیب (علیہ السلام) نے ان کو دی تھیں یہ سفر جاڑے کے موسم کا تھا، اور اندھیری رات میں راستہ بھول گئے تھے ، اس حالت میں انہوں نے ایک آگ دیکھی تو اپنی بیوی سے کہا، تم ٹھہرو، میں جاتا ہوں کہ تاکہ راستہ کی کچھ خبرلاؤں اور تاپنے کے لیے کچھ آگ بھی لیتاآؤں۔ جب حضرت موسیٰ آگ کے پاس آئے جو کوہ طور کی جانب کو تھی یہ آگ ایک سبز درخت میں دیکھ کر حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کو تعجب ہوا، اتنے میدان کے داہنے کنارے کے درخت سے یہ آواز آئی کہ اے موسیٰ میں تمام جہان کا پرورش کرنے والا اللہ رب العالمین ہوں پھر فرمایا ، اے موسیٰ تم اپنے ہاتھ کا عصا یعنی لکڑی زمین پر ڈال دو ، موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے ہاتھ کی لکڑی زمین پر ڈال دی تو وہ سانپ بن کردوڑنے لگا موسیٰ ڈر کر پیٹھ پھیری اور پیچھے مڑ کر نہ دیکھا اللہ تعالیٰ نے فرمایا، اے موسیٰ (علیہ السلام) آگے آؤ اور ڈرو مت تم ہر طرح سے امن میں ہوں۔
Top