Mazhar-ul-Quran - Al-Qasas : 62
وَ یَوْمَ یُنَادِیْهِمْ فَیَقُوْلُ اَیْنَ شُرَكَآءِیَ الَّذِیْنَ كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ
وَيَوْمَ : اور جس دن يُنَادِيْهِمْ : وہ پکارے گا انہیں فَيَقُوْلُ : پس کہے گا وہ اَيْنَ : کہاں شُرَكَآءِيَ : میرے شریک الَّذِيْنَ : وہ جنہیں كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ : تم گمان کرتے تھے
اور جس دن اللہ ان کافروں کو آواز دے گا پس فرمائے گا : کہاں ہیں1 میرے وہ شریک جن کا تم گمان کرتے تھے۔
توحید کابیان (ف 1) ان آیتوں میں ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن مشرکوں سے کہا جائے گا کہاں ہیں وہ اللہ کے شریک جن کا تم کو دنیا میں بڑاگھمڈ تھا کیا وہ عذاب سے بچانے میں تمہاری کچھ مدد کرسکتے ہیں پھر فرمایا کہ بہکانے والے کہیں گے اے رب ہمارے یہ لوگ ہیں جن کو بہکایا ہم نے جس طرح ہم بہکے پھر اپنے پوجا کرنے والوں سے بےزاری ظاہرکریں گے پھر مشرکوں سے کہا جائے گا کہ اپنے شریکوں کو تو بلاؤ کہ وہ تم کو اس عذاب سے بچاویں ، یہ مشرک ان کو پکاریں گے لیکن کچھ مشرکوں سے کہا جائے گا کہ اپنے شریکوں کو تو بلاؤ کہ وہ تم کو اس عذاب سے بچاویں، یہ مشرک ان کو پکاریں گے لیکن کچھ جواب نہ دیں گے اور جب دیکھیں گے کہ عذاب اس وقت یہ آرزو کریں گے کہ ہم بھی کاش دنیا میں ہدایت پانے والوں میں سے ہوتے تو یہ عذاب کیوں دیکھتے۔
Top