Mazhar-ul-Quran - Al-Qasas : 75
وَ نَزَعْنَا مِنْ كُلِّ اُمَّةٍ شَهِیْدًا فَقُلْنَا هَاتُوْا بُرْهَانَكُمْ فَعَلِمُوْۤا اَنَّ الْحَقَّ لِلّٰهِ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ۠   ۧ
وَنَزَعْنَا : اور ہم نکال کر لائینگے مِنْ : سے كُلِّ اُمَّةٍ : ہر امت شَهِيْدًا : ایک گواہ فَقُلْنَا : پھر ہم کہیں گے هَاتُوْا : تم لاؤ (پیش کرو) بُرْهَانَكُمْ : اپنی دلیل فَعَلِمُوْٓا : سو وہ جان لیں گے اَنَّ : کہ الْحَقَّ : سچی بات لِلّٰهِ : اللہ کی وَضَلَّ : اور گم ہوجائیں گی عَنْهُمْ : ان سے مَّا كَانُوْا يَفْتَرُوْنَ : جو وہ گھڑتے تھے
اور ہم1 ہر گروہ میں سے ایک گواہ نکالیں گے پھر ہم کہیں گے کہ اپنی دلیل لاؤ، پس وہ جان لیں گے کہ حق اللہ ہی کا ہے اور (دنیا میں) جو کچھ افترا کرتے تھے (آج) ان سے گم ہوجائے گا۔
قیامت میں رسولوں کی گواہی ۔ (ف 1) مشرکین قیامت کے دن اللہ سے یہ کہیں گے کہ یا اللہ ہم کو کسی نبی نے تیرا کوئی حکم نہیں پہنچایا اس پر اللہ تعالیٰ ہر ایک نبی سے دریافت فرمائے گا کہ تم نے دنیا میں احکام پہنچائے تھے وہ کہیں گے کہ ہاں، ہم نے تو ان کو ہر طرح کا حکم پہنچادیا تھا، کفار کہیں گے ہرگز نہیں تمام رسولوں کی طرف سے رسول کریم اور آپ کی امت پیش ہوگی اور شہادت دیں گے کہ اے اللہ ہر ایک نبی نے اپنی امت کو اللہ کا حکم پہنچایا تھا اللہ تعالیٰ ان گواہی دینے والوں سے پوچھے گا کہ تم کو کیا خبر کہ ہر ایک نبی نے اپنی امت کو اللہ کا حکم پہنچادیا تھا وہ جواب دیں گے کہ دنیا میں ہمارے آقا سردار دوجہاں محمدرسول اللہ نے قرآن کے ذریعہ خبر دی تھی کہ دنیا میں ہر ایک نبی ظاہر ہوئے اور انہوں نے تبلیغ احکام کا پورا کام کیا اس پر بھی جب کافر نہ مانیں گے تو خود ان کے ہاتھ پاؤں ان کے اعمال بد کی شہادت دیں گے۔
Top