Mazhar-ul-Quran - Aal-i-Imraan : 128
لَیْسَ لَكَ مِنَ الْاَمْرِ شَیْءٌ اَوْ یَتُوْبَ عَلَیْهِمْ اَوْ یُعَذِّبَهُمْ فَاِنَّهُمْ ظٰلِمُوْنَ
لَيْسَ لَكَ : نہیں ٓپ کے لیے مِنَ : سے الْاَمْرِ : کام (دخل) شَيْءٌ : کچھ اَوْ يَتُوْبَ : خواہ توبہ قبول کرے عَلَيْھِمْ : ان کی اَوْ : یا يُعَذِّبَھُمْ : انہیں عذاب دے فَاِنَّھُمْ : کیونکہ وہ ظٰلِمُوْنَ : ظالم (جمع)
یہ تمہارے ہاتھ بات نہیں، اللہ انہیں توبہ کی توفیق دے یا ان پر عذاب نازل کرے اس لئے کہ وہ ظالم ہیں
اس آیت میں ہے کہ ان لوگوں کا حال یعنی جہنوں نے جنگ احد میں ظلم کیا ہے۔ اللہ پر چھوڑ دیا جاوے۔ ان میں سے جو حالت کفر میں مرے گا اس کو اللہ تعالیٰ عذاب کرے گا جو اسلام لاوے گا اس کی توبہ قبول ہوگی، چناچہ ایسا ہی ہوا۔
Top