Mazhar-ul-Quran - Aal-i-Imraan : 143
وَ لَقَدْ كُنْتُمْ تَمَنَّوْنَ الْمَوْتَ مِنْ قَبْلِ اَنْ تَلْقَوْهُ١۪ فَقَدْ رَاَیْتُمُوْهُ وَ اَنْتُمْ تَنْظُرُوْنَ۠   ۧ
وَلَقَدْ : اور البتہ كُنْتُمْ تَمَنَّوْنَ : تم تمنا کرتے تھے الْمَوْتَ : موت مِنْ قَبْلِ : سے قبل اَنْ : کہ تَلْقَوْهُ : تم اس سے ملو فَقَدْ رَاَيْتُمُوْهُ : تو اب تم نے اسے دیکھ لیا وَاَنْتُمْ : اور تم تَنْظُرُوْنَ : دیکھتے ہو
اور البتہ تم موت کی آرزو کرتے تھے اس کے ملنے سے پہلے پس تحقیق تم نے اس کو دیکھ لیا اور آنکھوں کے سامنے
عہد کرکے پھرجانے کا ذکر شان نزول : حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے یہ روایت ہے کہ بعض صحابہ کہا کرتے تھے کہ کاش بعد جیسی لڑائی پھر ہو تو ہم بھی کافروں سے لڑ کر اپنے دل کی ہوس نکالیں۔ یا تو شہید ہو کر ثواب پائیں یا زندہ واپس آئیں تو مال لائیں اور غازی کہلائیں۔ جب جنگ احد ہوئی تو بعض آدمیوں کے سوا سب بھاگ گئے۔ اس وقت اللہ تعالیٰ نے ایسے لوگوں کی تنبیہ میں یہ آیت نازل فرمائی تاکہ عہد کو پورا نہ کرنے پر ان کی آنکھیں نیچی ہوں۔
Top