Mazhar-ul-Quran - Aal-i-Imraan : 191
الَّذِیْنَ یَذْكُرُوْنَ اللّٰهَ قِیٰمًا وَّ قُعُوْدًا وَّ عَلٰى جُنُوْبِهِمْ وَ یَتَفَكَّرُوْنَ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هٰذَا بَاطِلًا١ۚ سُبْحٰنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
الَّذِيْنَ : جو لوگ يَذْكُرُوْنَ : یاد کرتے ہیں اللّٰهَ : اللہ قِيٰمًا : کھڑے وَّقُعُوْدًا : اور بیٹھے وَّعَلٰي : اور پر جُنُوْبِھِمْ : اپنی کروٹیں وَيَتَفَكَّرُوْنَ : اور وہ غور کرتے ہیں فِيْ خَلْقِ : پیدائش میں السَّمٰوٰتِ : آسمانوں وَالْاَرْضِ : اور زمین رَبَّنَا : اے ہمارے رب مَا : نہیں خَلَقْتَ : تونے پیدا کیا هٰذَا : یہ بَاطِلًا : بےفائدہ سُبْحٰنَكَ : تو پاک ہے فَقِنَا : تو ہمیں بچا لے عَذَابَ : عذاب النَّارِ : آگ (دوزخ)
جو لوگ کہ خدا کو کھڑے اور بیٹھے یاد کرتے ہیں اور اپنی کروٹوں پر لیٹے ہوئے اور غور کرتے ہیں آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں، (کہتے ہیں) ” اے رب ہمارے ! نہیں پیدا کیا تو نے اس کو بےفائدہ، پاکی ہے تیرے واسطے پس ہم کو آگ کے عذاب سے بچا لے
مسلم شریف میں ہے کہ آنحضرت ﷺ تمام احوال میں اللہ کا ذکر فرماتے تھے۔ بندہ کا کوئی حال یاد الہٰی سے خالی نہ ہونا چاہئے۔
Top