Mazhar-ul-Quran - Aal-i-Imraan : 78
وَ اِنَّ مِنْهُمْ لَفَرِیْقًا یَّلْوٗنَ اَلْسِنَتَهُمْ بِالْكِتٰبِ لِتَحْسَبُوْهُ مِنَ الْكِتٰبِ وَ مَا هُوَ مِنَ الْكِتٰبِ١ۚ وَ یَقُوْلُوْنَ هُوَ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ وَ مَا هُوَ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ١ۚ وَ یَقُوْلُوْنَ عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ وَ هُمْ یَعْلَمُوْنَ
وَاِنَّ : اور بیشک مِنْھُمْ : ان سے (ان میں) لَفَرِيْقًا : ایک فریق يَّلْوٗنَ : مروڑتے ہیں اَلْسِنَتَھُمْ : اپنی زبانیں بِالْكِتٰبِ : کتاب میں لِتَحْسَبُوْهُ : تاکہ تم سمجھو مِنَ : سے الْكِتٰبِ : کتاب وَمَا : حالانکہ نہٰں ھُوَ : وہ مِنَ : سے الْكِتٰبِ : کتاب وَيَقُوْلُوْنَ : اور وہ کہتے ہیں ھُوَ : وہ مِنْ : سے عِنْدِ : طرف اللّٰهِ : اللہ وَمَا : حالانکہ نہیں ھُوَ : وہ مِنْ : سے عِنْدِ : طرف اللّٰهِ : اللہ وَيَقُوْلُوْنَ : وہ بولتے ہیں عَلَي : پر اللّٰهِ : اللہ الْكَذِبَ : جھوٹ وَھُمْ : اور وہ يَعْلَمُوْنَ : وہ جانتے ہیں
اور بیشک اہل کتاب میں سے ایک گروہ ایسا بھی ہے کہ جو زبان پھیر کر کتاب میں میل (ملاوٹ) کرتا ہے تاکہ گمان کرو تم اس کو کہ یہ بھی کتاب میں ہے اور نہیں ہے وہ کتاب میں اور کہتے ہیں یہ اللہ کی طرف سے ہے اور ہر گز نہیں ہے وہ اللہ کی طرف سے اور جھوٹ بولتے ہیں خدا پر دانستہ
حضرت عبداللہ بن عباس ؓ نے فرمایا کہ یہود اور نصاریٰ دونوں نے توریت اور انجیل میں اپنی طرف سے جو باتیں ملا دیں تھیں۔ اس تحریف کو مسلمانوں پر ظاہر کردینے کی غرض سے اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔
Top