Mazhar-ul-Quran - Aal-i-Imraan : 96
اِنَّ اَوَّلَ بَیْتٍ وُّضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِیْ بِبَكَّةَ مُبٰرَكًا وَّ هُدًى لِّلْعٰلَمِیْنَۚ
اِنَّ : بیشک اَوَّلَ : پہلا بَيْتٍ : گھر وُّضِعَ : مقرر کیا گیا لِلنَّاسِ : لوگوں کے لیے لَلَّذِيْ : جو بِبَكَّةَ : مکہ میں مُبٰرَكًا : برکت والا وَّھُدًى : اور ہدایت لِّلْعٰلَمِيْنَ : تمام جہانوں کے لیے
بیشک سب سے پہلا گھر مقرر کیا گیا لوگوں کی عبادت کے لئے وہ گھر ہے ( کہ جو) مکہ میں ہے برکت والا ہے اور ہدایت سارے جہان کے لئے
مکہ اور بکہ دونوں نام مکہ کے نام ہیں۔ تفسیر ابن ابی حاتم میں حضرت علی ؓ سے روایت ہے کہ لوگوں کے رہنے کے گھر دنیا میں مکہ سے پہلے بھی تھے۔ لیکن اللہ کی عبادت کا یہ پہلا گھر ہے جو رؤئے زمین پر بنایا گیا ہے۔ خواص القرآن : آیت لن تنالوا البر سے صٰدقین تک بخیل کے کپڑے پر مشک وگلاب سے لکھ کر پانی سے دھو کر اسے پلا دیا جائے اس کا بخل جاتا رہے گا۔
Top