Mazhar-ul-Quran - Faatir : 13
یُوْلِجُ الَّیْلَ فِی النَّهَارِ وَ یُوْلِجُ النَّهَارَ فِی الَّیْلِ١ۙ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ١ۖ٘ كُلٌّ یَّجْرِیْ لِاَجَلٍ مُّسَمًّى١ؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ١ؕ وَ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ مَا یَمْلِكُوْنَ مِنْ قِطْمِیْرٍؕ
يُوْلِجُ الَّيْلَ : وہ داخل کرتا ہے رات فِي النَّهَارِ : دن میں وَيُوْلِجُ النَّهَارَ : اور دخل کرتا ہے دن کو فِي الَّيْلِ ۙ : رات میں وَسَخَّرَ : اور اس نے مسخر کیا الشَّمْسَ : سورج وَالْقَمَرَ ڮ : اور چاند كُلٌّ يَّجْرِيْ : ہر ایک چلتا ہے لِاَجَلٍ : ایک وقت مُّسَمًّى ۭ : مقررہ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ : یہی ہے اللہ رَبُّكُمْ : تمہارا پروردگار لَهُ الْمُلْكُ ۭ : اس کے لیے بادشاہت وَالَّذِيْنَ : اور جن کو تَدْعُوْنَ : تم پکارتے ہو مِنْ دُوْنِهٖ : اس کے سوا مَا يَمْلِكُوْنَ : وہ مالک نہیں مِنْ قِطْمِيْرٍ : کھجور کی گٹھلی کا چھلکا
اور1 وہ رات کو دن کے حصہ میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات کے حصہ میں داخل کرتا ہے اور اس نے سورج اور چاند کو کام میں لگا رکھا ہے کہ ہر ایک ایک میعاد مقرر تک چلتا ہے ، یہ ہے پروردگار تمہارا اسی کی (دونوں جہان میں) بادشاہی ہے اور جن کو تم اس کے سوا پوجتے ہو (یعنی بت) وہ کھجور کی گٹھلی کے چھلکے کے برابر بھی مالک نہیں۔
(ف 1) یہ ایک اور قدرت کی نشانی بیان فرمائی کہ گرمی کے موسم میں رات کا کچھ حصہ دن میں ملاکردن کو بڑا کردیاجاتا ہے اور جاڑے کے موسم میں اسی طرح رات کو بڑھا دیاجاتا ہے پھر فرمایا کہ سورج اور چاند کو اللہ تعالیٰ نے نفع کے لیے کام میں لگارکھا ہے کہ ہر ایک بندھے ہوئے وقتوں پر چلتا ہے پھر فرمایا کہ یہی اللہ پروردگار ہے تمہارا، جس نے یہ سارے کام کیے ہیں اسی کے واسطے دونوں جہانوں میں بادشاہت ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور جن کو تم اس کے سوا پوجتے ہو وہ تو کھجور کی گٹھلی کے چھلکے کے برابر بھی اختیار نہیں رکھتے، اور اگر تم بتوں کو پکارو تو وہ تمہاری پکار کو بھی نہیں سنتے ، اس لیے کہ وہ پتھر ہی جس میں جان نہیں ہے ۔ مفصل سورة یونس اور سورة سبا میں گزرچکا ہے اوپر کی طرح طرح کی قدرت کی نشانیوں کا زکر فرما کر آگے فرمایا، اے لوگو تم اپنی ضرورت کی ہر ایک چیز میں اللہ کے محتاج ہو اور اللہ تمہاری عبادت کا محتاج نہیں تمہاری ہی عقبی کی بہبودی کے لیے تم کو شرک وکفر سے بچنے کا حکم دیاجاتا ہے۔ اور اوپر جن نعمتوں کا ذکر کیا گیا ان کے پیدا کرنے میں کوئی اللہ کا شریک نہیں اس لیے تعریف کے قابل بھی وہی لاشریک ہے پھر فرمایا کہ اس فہمائش کے بعد بھی اگر تم لوگ نہ مانوتو اللہ کی قدرت سے یہ بات کچھ مشکل نہیں کہ وہ تم کو ہلاک کرکے تمہاری جگہ کسی فرمانبردار مخلوق کو پیدا کردے۔
Top