بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Mazhar-ul-Quran - Faatir : 1
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ جَاعِلِ الْمَلٰٓئِكَةِ رُسُلًا اُولِیْۤ اَجْنِحَةٍ مَّثْنٰى وَ ثُلٰثَ وَ رُبٰعَ١ؕ یَزِیْدُ فِی الْخَلْقِ مَا یَشَآءُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
اَلْحَمْدُ : تمام تعریفیں لِلّٰهِ : اللہ کے لیے فَاطِرِ : پیدا کرنے والا السَّمٰوٰتِ : آسمانوں وَالْاَرْضِ : اور زمین جَاعِلِ : بنانے والا الْمَلٰٓئِكَةِ : فرشتے رُسُلًا : پیغامبر اُولِيْٓ اَجْنِحَةٍ : پروں والے مَّثْنٰى : دو دو وَثُلٰثَ : اور تین تین وَرُبٰعَ ۭ : اور چار چار يَزِيْدُ : زیادہ کردیتا ہے فِي الْخَلْقِ : پیدائش میں مَا يَشَآءُ ۭ : جو وہ چاہے اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ عَلٰي : پر كُلِّ شَيْءٍ : ہر شے قَدِيْرٌ : قدرت رکھنے والا ہے
سب1 تعریف اللہ کے لیے (جو ) آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا (اور) فرشتوں کو پیغام رساں بنانے والا ہے جن کے دو دو اور تین تین اور چار چار پر دار بازو ہیں وہ بڑھاتا ہے پیدائش میں جو چاہتا ہے بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔
(ف 1) سب خوبیاں اللہ ہی کو ہی جو آسمان اور زمین کا ابتداہی سے پیدا کرنے والا ہے اور جس نے پیغمبروں تک وحی لے جانے کا قاصد ملائکہ کو کردیا کیسے ملائکہ جن کے دو دو تین تین چار چار پر ہیں وہ اپنی مخلوق میں خواہ فرشتے ہیں خواہ ان کے غیر، جو چاہتا ہے زیادہ کردیتا ہے بلاشبہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
Top