Mazhar-ul-Quran - Faatir : 32
ثُمَّ اَوْرَثْنَا الْكِتٰبَ الَّذِیْنَ اصْطَفَیْنَا مِنْ عِبَادِنَا١ۚ فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖ١ۚ وَ مِنْهُمْ مُّقْتَصِدٌ١ۚ وَ مِنْهُمْ سَابِقٌۢ بِالْخَیْرٰتِ بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَضْلُ الْكَبِیْرُؕ
ثُمَّ : پھر اَوْرَثْنَا : ہم نے وارث بنایا الْكِتٰبَ : کتاب الَّذِيْنَ : وہ جنہیں اصْطَفَيْنَا : ہم نے چنا مِنْ : سے۔ کو عِبَادِنَا ۚ : اپنے بندے فَمِنْهُمْ : پس ان سے (کوئی) ظَالِمٌ : ظلم کرنے والا لِّنَفْسِهٖ ۚ : اپنی جان پر وَمِنْهُمْ : اور ان سے (کوئی) مُّقْتَصِدٌ ۚ : میانہ رو وَمِنْهُمْ : اور ان سے (کوئی) سَابِقٌۢ : سبقت لے جانے والا بِالْخَيْرٰتِ : نیکیوں میں بِاِذْنِ اللّٰهِ ۭ : حکم سے اللہ کے ذٰلِكَ : یہ هُوَ : وہ (یہی) الْفَضْلُ : فضل الْكَبِيْرُ : بڑا
پھر ہم نے اپنی کتاب (یعنی قرآن) کا وارث کیا اپنے ان بندوں میں سے جن کو ہم نے منتخب کرلیا (یعنی آپ کی امت کو) تو کوئی1 ان میں سے اپنے نفس پر ظلم کرتا ہے اور کوئی ان میں درمیانی چال پر ہے، اور کوئی ان میں سے اللہ کے حکم سے نیکیوں کی طرف سبقت لے گیا، یہی اللہ کا بڑا فضل ہے ۔
(ف 1) اس آیت میں تین قسم کے لوگوں کا بیان فرمایا کہ ، بعض تو ان میں سے گناہ گار ہیں اور گناہ کرکے اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں اور عمل نہیں کرتے، صرف ایمان ہی ایمان ہے، اور بعض ان میں سے ایسے ہیں جو اوسط درجے کے ہیں پورے عامل نہیں اور بعض کامل ہیں اور ایمان میں بھی اور عمل میں بھی ہر ایک نیک کام میں پیش قدمی کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی ہدایت کرتے ہیں خدا کے حکم سے ، ان لوگوں کو کتاب یعنی قرآن کا عطا فرمانایہ اللہ کا بہت بڑا فضل ہے۔
Top