بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Mazhar-ul-Quran - Az-Zumar : 1
تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ
تَنْزِيْلُ : نازل کیا جانا الْكِتٰبِ : یہ کتاب مِنَ اللّٰهِ : اللہ کی طرف سے الْعَزِيْزِ : غالب الْحَكِيْمِ : حکمت والا
اس کتاب1، (یعنی قرآن ) کا اتارنا اللہ غالب حکمت والے کی طرف سے ہے
(ف 1) ارشادہوتا ہے کہ یہ قرآن مجید محمد ﷺ نے از خود نہیں لیا بلکہ یہ قرآن خدا کا کلام ہے خدا کی اتاری ہوئی کتاب ہے ، اے محبوب ہم نے بواسطہ حضرت جبرائیل (علیہ السلام) تمہاری طرف کتاب اتاری جو بالکل یقین وحق ہے باطل نہیں ہے پس اے محبوب ﷺ لوگوں کو پہنچاؤ ، اور اپنے اللہ کی عبادت کرو سچے دل سے اعلی درجہ کے مرتبہ توحید محض کے ساتھ، نہایت اخلاص کے ساتھ خطاب، نبی ﷺ سے ہے مگر مراد سب امت ہے آدمیوں کو چاہیے کہ اللہ کے لیے اپنے دین کو خالص کرلیں شرک کو بو بھی باقی نہ رہے اللہ اسی عبادت کو قبول کرتا ہے جو خالص اسی کے لیے ہو۔
Top