Mazhar-ul-Quran - Az-Zukhruf : 36
وَ مَنْ یَّعْشُ عَنْ ذِكْرِ الرَّحْمٰنِ نُقَیِّضْ لَهٗ شَیْطٰنًا فَهُوَ لَهٗ قَرِیْنٌ
وَمَنْ : اور جو يَّعْشُ : غفلت برتتا ہے۔ اندھا بنتا ہے عَنْ ذِكْرِ الرَّحْمٰنِ : رحمن کے ذکر سے نُقَيِّضْ : ہم مقرر کردیتے ہیں لَهٗ : اس کے لیے شَيْطٰنًا : ایک شیطان فَهُوَ لَهٗ : تو وہ اس کا قَرِيْنٌ : دوست ہوجاتا ہے
جو1 شخص اللہ کی یاد ( ّیعنی قرآن) سے غافل ہوجائے ہم اس پر ایک شیطان مقرر کرتے ہیں پس وہ اس کا ساتھی ہوجاتا ہے۔
ہر انسان کے ساتھ دوپوشیدہ ہستیاں۔ (ف 1) صحیح مسلم اور ترمذی میں حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ ہر شخص کے ساتھ ایک فرشتہ اور ایک شیطان تعینات ہے فرشتہ ہر وقت نیک کام کی صلاح دیتارہتا ہے اور شیطان بد کام کی صلاح دیتا رہتا ہے۔ صحیح بخاری میں حضرت عبداللہ بن عباس سے روایت ہے کہ کہ جس وقت آدمی اللہ تعالیٰ کی کچھ یاد اور ذکرالٰہی کرتا ہے تو آدمی کے ساتھ جو شیطان رہتا ہے وہ آدمی کی ہم نشینی سے الگ ہوجاتا ہے اور جب آدمی یادالٰہی سے غافل ہوجاتا ہے تو وہ شیطان پر آن کر آدمی کو ہم نشینی کو مستعد ہوجاتا ہے اور طرح طرح کے وسوسے آدمی کے دل میں ڈالنے شروع کردیتا ہے۔ حاصل کلام یہ ہے کہ جو لوگ کبھی یاد الٰہی اور کبھی دنیا کے کاموں میں مصروف رہتے ہیں ان کو فرشتے اور شیطان دونوں کی ہم نشینی کا موقع حاصل رہتا ہے۔ اور جو لوگ ہمیشہ یادالٰہی سے غافل اور بیخبر رہتے ہیں ، شیطان کسی وقت ان کا پیچھا نہیں چھوڑتے، اور ہمیشہ کے لیے خدا کی طرف سے شیاطین ان کا ہم نشین قرار دیاجاتا ہے کس لیے کہ فرشتے کی ہم نشینی کا کوئی موقع ہی ایسے لوگوں کے لیے باقی نہیں رہتا، وہ شیاطین سیدھے اچھے راستہ سے روکتے ہیں حق کی طرف متوجہ نہیں ہونے، دیتے وہ دل میں وسوسے ڈالتے ہیں یہ جانتے ہیں کہ اور یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم نے راہ پالی ہے ہم بڑے سچے مذہب پر ہیں شیطان کا پیچھا نہ چھوڑیں گے اور یہ شیطانوں کو مانے جائیں گے یہاں تک کہ جب کفار شیطانوں کے ساتھ ساتھ زنجیروں میں بندھے ہوئے قیامت کے دن ہمارے دربار آئیں گے تو اس وقت کافر افسوس و حسرت کریں گے کہ کاش ہم اس کے ساتھ نہ ہوتے، ہم میں اور اس میں فرق ہوتا جتنا مشرق ومغرب کا فاصلہ ، پس خیال کرنا چاہیے کہ وہ شیطان انسان کا کس قدر بدتر ساتھی اور ہم راز ہے اس وقت اللہ کہے گا کہ اب جو حسرت وندامت کرتے ہو تو تم کو یہ بات اور ندامت کچھ فائدہ نہیں دے گی کہ دنیا میں تم اس کے ساتھ رہے اور اس کو اچھا سمجھے اور کافر ہوئے آج براجانتے ہو الگ ہونا چاہتے ہو یہ نہ ہوگا، آج تم اور یہ شیاطین سب عذاب میں شریک ہوں گے۔
Top