Mazhar-ul-Quran - Al-Maaida : 109
یَوْمَ یَجْمَعُ اللّٰهُ الرُّسُلَ فَیَقُوْلُ مَا ذَاۤ اُجِبْتُمْ١ؕ قَالُوْا لَا عِلْمَ لَنَا١ؕ اِنَّكَ اَنْتَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ
يَوْمَ : دن يَجْمَعُ : جمع کرے گا اللّٰهُ : اللہ الرُّسُلَ : رسول (جمع) فَيَقُوْلُ : پھر کہے گا مَاذَآ : کیا اُجِبْتُمْ : تمہیں جواب ملا قَالُوْا : وہ کہیں گے لَا عِلْمَ : نہیں خبر لَنَا : ہمیں اِنَّكَ : بیشک تو اَنْتَ : تو عَلَّامُ : جاننے والا الْغُيُوْبِ : چھپی باتیں
(اس دن کو یاد کرو) جس دن اللہ پیغمبروں کو جمع فرمائے گا پھر فرمائے گا کہ تم کو (اپنی امتوں کی طرف سے) کیا جواب ملا، وہ عرض کو یں گے :'' ہمیں کچھ علم نہیں بیشک تو ہی جاننے والا چھپی باتوں کا ''
حضرت عیسیٰ علیہ السلم کا ذکر اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے رسول منافق کی شہادت نہیں اداکریں گے بلکہ اللہ عالم الغیب پر سونپ دیں گے۔
Top