Mazhar-ul-Quran - Ar-Rahmaan : 10
وَ الْاَرْضَ وَ ضَعَهَا لِلْاَنَامِۙ
وَالْاَرْضَ : اور زمین وَضَعَهَا : اس نے رکھ دیا اس کو لِلْاَنَامِ : مخلوقات کے لیے
اور1 اسی نے زمین کو مخلوق کے لیے بچھایا۔
انعامات خداوند کریم جل جلالہ۔ (ف 1) آدمیوں کے آرام کے لیے زمین کو بچھایا اسی خدا نے جو رحمن ہے تاکہ انسان اس پر آرام سے چلیں پھریں اور کاروباری جاری رکھیں آگے زمین کی یہ صفت بیان فرمائی کہ وہ زمین ایسی ہے جس میں قسم قسم کے پھل میوے بھی نکلتے ہیں اور غلہ اناج بھی، پھر غلہ میں دوچیزیں ہیں دانہ جو انسان کی غذا ہے اور بھوسہ جو جانوروں کے لیے ہے اور بعض چیزیں زمین سے وہ پیدا ہوتی ہیں جو کھانے کے کام میں نہیں آتی لیکن ان کی خوشبو وغیرہ سے فائدہ اٹھایاجاتا ہے غرض یہ سب کچھ انعامات جو دنیا میں تم کو نظرآ رہے ہیں اسی اللہ تعالیٰ نے پیدا کیے ہیں جو رحمن ہے جس کا کفار انکار کرتے تھے۔
Top