Mazhar-ul-Quran - Ar-Rahmaan : 7
وَ السَّمَآءَ رَفَعَهَا وَ وَضَعَ الْمِیْزَانَۙ
وَالسَّمَآءَ : اور آسمان رَفَعَهَا : اس نے بلند کیا اس کو وَوَضَعَ : اور قائم کردی۔ رکھ دی الْمِيْزَانَ : میزان
اور5 اسی نے آسمان بلند کیا اور اسی نے (دنیا میں) ترازو قائم کی ۔
(ف 5) اوپر گزرچکا ہے کہ اللہ کے گناہ جیسے مثلا نماز نہ پڑھنا، یہ حق اللہ کہلاتے ہیں اور یہ دل کی خالص توبہ سے معاف ہوجاتے ہیں اور بندوں کے گناہ جیسے کسی کا مال چرالینا یہ حق العباد کہلاتے ہیں فقط توبہ سے یہ گناہ معاف نہیں ہوتے جب تک صاحب حق سے اس کے حق کی معافی یا کچھ تلافی نہ ہوجائے۔ کم تولنا کم ناپنا بھی حق العباد میں ہے ، اس لیے پورا تولنے کی تاکید فرمائی، زیادہ تفصیل اس کی ویل اللمطففین میں آئے گی مگر حق العباد سے ڈرنے کے لیے صحیح مسلم کی ابوہریرہ کی حدیث کافی ہے کہ حق العباد میں لوگوں کی نیکیاں ہر صاحب حق کو اس کے بدلے میں مل جائیں گی اور یہ لوگ نیکیوں کے ثواب سے محروم ہوکر سیدھے جہنم کو چلے جائیں گے۔
Top